جذبہ جہاد سے سرشار افواج پاکستان کی بہادری لائق صد تحسین ہے، رفاقت حقانی 

اٹک:مرکز اہل سنت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام یوم صدیق اکبر وماہانہ گیارہویں شریف کے موقع پر’’سالانہ صدیق اکبرو پاکستان زندہ باد کانفرنس ‘‘ استاذ العلماء علا مہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی ومہتمم جامعہ ھذا کی زیر صدارت مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ اعوان آباد اٹک کینٹ میں منعقد ہوئی ، تلاوت و نعت کے بعدمفتی محمد عرفان القادری، علامہ رفاقت علی حقانی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جذبہ جہاد سے سرشار افواج پاکستان کی بہادری و جرأت قابل صد تحسین ہے، بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا چاہتا ہے مگر دیکھ نہیں سکتا ، پاکستان کے دفاع کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ متحد کھڑی ہے،مزید انہوں نے کہاکہحضرت ابوبکر صدیق  ؓصدق ووفا کے پیکر اور تاجدار صداقت تھے،انہوں نے اپنے دور خلافت میں منکرین زکوۃ، منکرین ختم نبوت اورہر فتنے کا مقابلہ نظام مصطفیﷺ کی قوت سے کیا ، حضرت ابوبکرصدیق  ؓایمان، ادب، وفا، معیت اور ہر کار خیر میں سب سے آگے اور اسم بامسمّیٰ تھے،آپ نے اسلام کی سربلندی کی لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا،آپ کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کے لئے بہترین مشعل راہ ہے، اختتام پر افواج پاکستان، عوام پاکستان ، ملک کی ترقی، خوشحالی ، سلامتی اور مسلم امہ کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاء کی تواضع لنگر غوثیہ سے کی گئی  ۔