Thu
23
Apr
2026

محکمہ مال کے عملے کونقصانات کا جائزہ اور تخمینہ لگانے کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فتح جنگ اور پنڈی گھیب کے نواحی علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جس کا علم ہوتے ہی صوبائی وزیر کرنل(ر) ملک محمدانورنے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ مال کے عملے کو کسانوں کے نقصان کا جائزہ اور تخمینہ لگانے کے احکامات جاری کر دیئے تاکہ کسانوں کے نقصان کا جائزہ لیکر ان کا ازالہ کیا جا سکے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کرنل(ر) ملک محمد انور کا کہنا تھا کہ کاشت کاروں کے نقصانات کا جائزہ لیکر مکمل ازالہ کیا جائے گا۔پنجاب حکومت عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے، عوام کے ہر طرح کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
