ضلع اٹک میں کورونا سے مزیدایک شخص جاں بحق،مریضوں کی تعداد54ہوگئی

حضرو(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) اٹک میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق، ضلع بھر میں اموات3ہوگئیں، تحصیل اٹک اور تحصیل حسن ابدال میں 2 نئے کورونا وائرس مثبت کیسز رپورٹ، مریضوں کی تعداد54 ہوگئی
تفصیلات کے مطابق ضلع کی تحصیل حضرو کےگائوںغور غشتی میں محلہ جہان بانڈہ کی معروف سماجی شخصیت محمد رفیق خان کورونا وائرس کے سبب شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں انتقال کر گئے مرحوم کی میت کو اجالا ویلفیئر سوسائٹی کی ایمبولینس میں جنازہ گاہ منتقل کیا گیا جہاں مرحوم کے انتہائی قریبی رشتہ داروں ، اجالا ویلفیئر کے رضا کاروں ، بلدیہ حضرو کے عملہ نے نماز جنازہ ادا کی اور مخصوص عملہ نے ان کی تدفین کے عمل میں حصہ لیا ۔
غور غشتی میں اس سےپہلے بھی کورونا وائرس سے ایک موت واقع ہو چکی ہے اس طرح تحصیل حضرومیں دوافرادکورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکےہیں جبکہ اٹک شہرسے کورونا وائرس سےایک موت واقع ہوئی اس طرح ضلع میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد3ہوگئی جبکہ تحصیل حسن ابدال اور تحصیل اٹک میں آج ایک ایک مزید کورونا کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ضلع اٹک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد54 تک پہنچ گئی ۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مزید6افراد صحت یاب ہو چکےہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعدادبھی 24 ہو گئی۔ضلع میں اس وقت 20 افرادقرنطینہ میں ہیں جبکہ7 افرادکا علاج جاری ہے۔
علاوہ ازیں ضلع اٹک میں4004افرادکی سکریننگ کی گئی جن میں سے 983افرادکی رپورٹ منفی آئی جب کہ 249کے رزلٹ کا انتظار ہے۔
