حضرومیں2 کورنا کیسزکا اضافہ،ضلع اٹک میں مریضوں کی تعداد61 ہوگئی

حضرومیں2 کورنا کیسزکا اضافہ،ضلع اٹک میں مریضوں کی تعداد61 ہوگئی

حضرو (تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) اٹک کی تحصیل حضرو میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ، مزید2نئے کیسز سامنے آ گئے، ضلع اٹک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد61 ہو گئی

تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی تحصیل حضرو میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ جاری، آج بھی 2 نئے کیس مثبت رپورٹ ہوئے جس کے بعد تحصیل حضرو میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد12 ہو گئی جبکہ تحصیل اٹک میں29، تحصیل فتح جنگ میں13، تحصیل حسن ابدال میں5، تحصیل جنڈ میں1 اورتحصیل پنڈی گھیب 1 کیس رپورٹ ہوا تھا،اس طرح ضلع اٹک میں کل رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 61 ہو چکی ہے  جبکہ ان میں سے اس وقت 33افراد صحت یاب ہو چکےہیں۔

 

انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 61ہوگئی ہے۔ضلع اٹک میںکورونا وائرس سے اب تک صرف 3 افراد فوت ہو ئےجبکہ 33افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ضلع اٹک کی مختلف تحصیلوں میں10 افراد زیر علاج ہیںاور 15 افراد قرنطینہ میں ہیں۔ضلع بھر میں4516افرادکی سکر یننگ کی گئی جن میں سے1278 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 265 افراد کی رپورٹس کا تاحال انتظار ہے۔

 

انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کا کہنا تھا کہ جو افراد زیر علاج یا قر نطینہ میں ہیں ان کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف لاک ڈائون میںنرمی کی گئی ہےجس کے بعد عوام کو مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔ عوام کو چاہیے کہ موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔