Mon
20
Apr
2026

تفصیلات کے مطابق اطلاع ملنے پر محکمہ فوڈ اتھارٹی اٹک اور اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عدنان انجم راجہ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے محلہ ڈھوک مسکین حسن ابدال میں گھر کے اندر قائم کارخانے سے بڑی تعداد میں تیار اور خام مال برآمد کر لیا
کاروائی کے دوران گھر کے اندر قائم غیر قانونی کارخانے سے دال مٹری کی 531 بوریاں جن کا مجموعی وزن 21240 کلو جبکہ دال مٹری سے تیار بیسن کی 48 بوریاں جن کا وزن 1920 کلو تھا برآمد کر لیں برآمد ہونے والے مال کو بعدازاں قبضہ میں لیتے ہوئے تلف کر دیا گیا۔
اس موقع پر موجود افسران نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی مضر صحت اشیاء کی تیاری کرنے والے عناصر اپنی حرکتوں اور
انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ بند کر دیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
