ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا کیخلاف تاحال کوئی کارروائی نہ ہو سکی

برنالہ ( تحصیل رپورٹر )اندھیر نگر ی چوپٹ راج ،موجودہ حکومت ازاد کشمیر کے دور میں لاقانونیت کا بول بالا اور حکمرانوں کی بے پروائی ،گٹھ جوڑ ،ساز باز کے باعث ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا کے خلاف تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔ پر وفیسر ڈاکٹر جمیل حسین اف ہٹیاں بالا پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاران اور ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے ۔ پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسین پر ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا کی ایما پر پولیس تشدد اور جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنا ہٹیاں بالا میں جنگل کا قانون لگتا ہے ۔ہم اس واقع کی پر زور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار گذ شتہ روز سب ڈویژ ن برنالہ کے سکونتی سنیئر پروفیسرصاحبان محمد فیضان جرال ،محمد اصغر جرال نے گذ شتہ روز کشمیر پریس کلب برنالہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ واقعہ کو کافی دن گذ ر چکے ہیں لیکن ابھی تک حکومت وقت کی لاپرواہی اور عدم توجہ   افیسر نے انھوں نے چیف سیکرٹری ازاد کشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس سے اس کیس کے حوالہ سے اعلیٰ سطح پر انکوائری کروانے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔رعا یا ہو یا وزارء یا پھر افیسران بالا کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے لوٹ مار ،رشورت خوری ،تعلقات و واسطہ ہمارے معاشرے میں داخل ہو چکاہے جسکی ان گنت مثالیں روزانہ مختلف مقامات سے پڑھنے کو مل رہی ہیں اسکا سدباب بے حد ضروری ہے ورنہ معاشرے میں توازن برقرار نہیں رہے گا۔