نیلم: ایکسین شاہرات کا دفتر میدان جنگ بن گیا، سڑکوں کے ٹینڈرز منسوخ

نیلم (بیورورپورٹ) محکمہ تعمیرات عامہ نیلم کے زیر اہتمام ساڑھے سات کلو میٹر سڑکوں کے ٹینڈرز ٹھیکیداران کے درمیان لڑائی جھگڑے کی نذر، ایکسین تعمیرات عامہ شاہرات کا دفتر میدان جنگ بن گیا ٹینڈرز منسوخ غیر مقامی ٹھیکیداران نے نیلم ویلی کے پراجیکٹوں کو التواء میں ڈالنے کی ٹھان لی عوامی حلقوں کا شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ نیلم کے زیر اہتمام چھیجوا اڑھائی کلو میٹر ، اور تہجیاں 05کلو میٹر رابطہ سڑکوں کے ٹینڈرز لگائے گئے گزشتہ روز دوران ٹینڈرز مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے ٹھیکدران راجہ شوکت ،راجہ مدد، راجہ شیراز اور راجہ شہباز کے درمیان محکمہ تعمیرات عامہ کے دفتر میں تلخ کلامی شروع ہوئی جو لڑائی جھگڑے کی شکل اختیار کر گی ٹھیکدران نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیے مہتمم تعمیرات عامہ نے فوری طور پر ٹینڈرز منسوخ کردیے ،ٹھیکدران میں راجہ شہباز کا تعلق سپیکر اسمبلی و ایم ایل اے حلقہ نیلم کے حامیوں میں سے ہے جبکہ راجہ شوکت ،راجہ شیراز کا تعلق وزیر اعظم فاروق حیدر کے عزیزوں میں سے ہے دونوں نے بیوروکریسی کو اپنے اپنے لیڈروں کی دھمکیاں دیں ایکسئین تعمیرات عامہ پر وزیر اعظم اور سپیکر کی جانب سے اپنے اپنے حامیوں کے ساتھ تعائون کا دبائو ۔جبکہ اہلیان نیلم نے غیر مقامی ٹھیکدران کی طرف سے نیلم ویلی کے پراجیکٹوں کو التواء میں ڈالنے کے عمل کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار ۔نیلم ویلی کی مقامی کمیونٹی نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ نیلم ویلی کے پراجیکٹوں کو التواء میں ڈالنے کے لیئے تاخیری حربوں کے استعمال کا سختی سے نوٹس لیں۔