نیشنل ہائی ویز پولیس کی طرف سے مختلف گاڑیوں پر حفاظتی سلوگن آویزاں

کامرہ کینٹ:نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ڈی آئی جی عالم شنواری کے حکم پر ایس ایس پی وحید الرحمن خٹک کے ہدایت پربیٹ تھری کامرہ کے ایڈمن افیسر اعجاز خان طوری کی نگرانی میں اپریشن افیسر یونس خٹک و دیگر عملے نے ہرو ٹول پلازہ  فقیر آباد کے مقام پر روڈسیفٹی کے حوالے سے مختلف پی ایس وی کی گاڑیوں پر حفاظتی سلوگن لگائے گئے جس پر مختلف روڈ سیفٹی کے حوالے ضروری ہدایات لکھے ہوئے تھے اس موقع پر ایڈمن افیسر اعجاز خان طوری اور اپریشن افیسر یونس خٹک نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف پی ایس وی گاڑیاں ملک بھر میں سفر کرتی رہتی ہے اور ان پرسلوگن لگانے کا مقصد ہی یہی ہے کہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے یہ میسج عوام تک زیادہ سے زیادہ پہنچے اور عوام اس مسیج سے مستفید ہوسکے اور سلوگن پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے مختلف ضروری ہدایات لکھیں ہیں ،ان سلوگن پر لکھے ہوئے ضروری ہدایات پرعمل کرکے ڈرائیور حضرات و عوام ٹریفک کے بہت سی پریشانی سے محفوظ رہ سکتے ہیں ،نیشنل ہائی ویز اینڈ  موٹروے پولیس روڈ سیفٹی کے حوالے سے مختلف سکول وکالج اورپبلک پوائنٹ پرسمینار کا انعقاد کرتی رہتی ہے تاکہ عوام میں زیادہ سے روڈ سیفٹی وقانون سے باخبر رہو ۔