اٹک:سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار

اٹک :سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار ، 4 پسٹل ، ایک کلاشنکوف ، ایک ریوالور اور گولیاں برآمد ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر اے ایس آئی تھانہ حضرو محمد زاہد نے شبیر حسین ولد عبدالمالک ساکن سیدن سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ حضرو عابد محمود نے وحید خان ولد عبدالغفور ساکن نزد بلال مسجد عدزئی حضرو سے رائفل کلاشنکوف معہ گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ حضرو محمد گلستان نے عمار خان ولد افتخار خان سکنہ صوابی حال قبطہ حضرو سے 2 پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ صدر حسن ابدال صاحب خان نے گرفتار ملزم فہد شہزاد ولد رفاقت گجر ساکن ببرکی حسن ابدال سے دوران تفتیش واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ نیو ائیرپورٹ عظمت عباس نے بیرون ملک جانے والے مسافر زعیم خان ولد کالا خان سکنہ راولا کوٹ دھمنی شرقی راوالا کوٹ پونچھ سے دوران چیکنگ 32 بور ریوالور ، تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے بجرم 324 ت پ میں اشتہاری مجرم امجد خان ولد منور خان سکنہ برہان کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں۔
