پنجاب دانش سکول جنڈ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

جنڈ (ظفر اقبال سے) پنجاب دانش سکول جنڈ میں سالانہ رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد تقریب کے آرگنائزر ڈپٹی ہیڈ اعجاز صابر اور ان کے دیگر معاونین تھے جب مہمان خصوصی پرنسپل دی فاﺅنڈر سکول ٹیکسلا ملک عطا۔سٹی انٹرنیشنل سکول جنڈ کی پر نسپل میڈیم شائستہ عابد اورپرنسپل دانش سکول گرلز کیمپس میڈیم رفعت ناز تھیں مہانان خصوصی کا استقبال پرنسپل دانش سکول بوائز رفیعالدیننے کیا اور بچوں نے گلدستے پیش کئے تقریب کے دوران بچوں نے جمناسٹک و دیگر رنگا رنگ ٹیبلو اور علاقائی رقص پیش کر کے شرکاءمحفل سے بھرپور داد وصول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ آج کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کر مجھے بہت خوشی ہوئی دانش سکول جنڈ نے بہت کم دورانیہ کے دوران بہت نام پیدا کیا جس کا ثبوت آج میں دیکھ رہا ہوں بچوں کی یہ صلاحیتیں دیکھ کر میں یقین سے کہ سکتا ہوں کہ انشائ اللہ مستقبل میں یہ اپنے ملک و قوم اور اس دارے کا نام پوری دنیا میں روشن کریں یہ میری زندگی کا یاد گار ترین دن ہے آخر میں مہمان خصوصی نے سپورٹس ایونٹ اور دیگر ایونٹ میں نمایاں کار گردی دیکھانے والے بچوں ، اساتذہ اور دیگر سکول انتظامیہ کے ممبران میں اعزازی سرٹیفکیٹ، شیلڈاور نقد انعامات تقسیم کئے۔
