حسن ابدال:سرعام روزہ خوری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی 

حسن ابدال:رمضان کے بابرکت مہینے میں سرعام روزہ توڑنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکوکارا میدان میں آگئیں۔ تیس ہزار روپے سے زائد کیجرمانے اور وارننگ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک  میں سرعام  کھانے پینے  والوں کے خلاف احترام رمضان ایکٹ پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال جنت حسین نیکوکارا نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپہ مارتے ہوئے سرعام روزہ خوری کرنے والوں کو نہ صرف وارننگ دی بلکہ احترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پر انہیں 30 ہزار روپے سے زائد  کے جرمانے بھی بھی کر دیے گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکوکارا نے کہا کہ رمضان المبارک کا احترام سب پر فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ احترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور ایسے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بابرکت مہینے میں ہمیں چاہیے کہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اپنے اعمال کو درست کریں۔انہوں نے بتایا کہ مختلف کاروائیوں کے دوران احترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 30 ہزار سے زاید رقم کے جرمانے کیے گئے ہیں تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔