اٹک،بلدیہ ملازمین کی عدم توجہی، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

اٹک:بلدیہ اٹک کے ملازمین نے تنخواہیں لینے کے باوجود کام سے عدم توجہی کو اپنا وطیرہ بنا لیا،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، غلاظت اور تعفن سے بدبو اور مہلک بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ،متعدد بار بلدیہ اٹک کے اہلکاران کو گندگی کی جگہوں کی نشاندہی کرنے کے باوجود کام کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے اور گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لینا شیرِمادر سمجھتے ہیں،سیاسی دور اقتدار میں یہ لاڈلے بہت مزے کر چکے ہیں اب تبدیلی کے دور میں ان کی تنخواہوں کو حلال کرنے کیلئے ان سے کام لینے کی ضرورت ہے،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی،اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر (جنرل)(اے ڈی سی جی)سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔،تفصیلات کے مطابق3سالوں سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود بلدیاتی ادارے صرف باتوں تک محدود،اٹک کے گنجان آباد علاقے ستار کا کھوکھانزد اٹک سی این جی پمپ،پیپلز کالونی،نیودارالاسلام کالونی،فوارہ چوک،مدنی چوک،کمیٹی چوک،گیدڑ چوک سمیت دیگر علاقوں میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے نالوں میں پھنسی ہوئی گندگی،شاپر اور دیگر اشیاء سے متعدد نالے کے ابلنے سے لوگوں کا جینا محال ہو گیااور نمازیوں کے گندگی اور بارشوں کے رکے ہوئے پانی سے کپڑے ناپاک ہونے لگے،صفائی کا ناقص نظام، غیر قانونی فورڈ ڈبوں کے کھڑے ہونے سے گندگی کے انبار لگ گئے مین شاہراہ ہونے کی وجہ سے مسجد اور سکول و کالج کی گزرگاہ کے باوجود بلدیہ اہلکار اور سنٹری ورکرز ٹس سے مس نہیں ہوتے،بارہا درخواستیں اور احتجاج کرنے سے بھی مسائل حل نہ ہوئے چند فٹ کے فاصلے کے نالے نے زندگی اجیران بنا دی ہے گھنٹوں بند رہنے سے گزرنا محال ہوجا تا ہے عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں کالج اور سکول کے طلباء وطالبات کا بھی اسی راستے سے گزرنا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے شہر کی حالت بہت بری ہے،عوام نے ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی،اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر (جنرل)(اے ڈی سی جی) و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ اٹک شاہد عمران مارتھ،اسسٹنٹ کمشنر اٹک حرا رضوان سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ہی سنٹری ورکروں کو ان کی جگہوں پر ڈیوٹی پر بھیجیں تا کہ صفائی کا بہتر نظام چل سکے ورنہ روڈ بلاک کر کے مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
