غیر قانونی طور پر سی این جی سلنڈر لگانیوالی2 گاڑیوں کیخلاف مقدمہ درج

اٹک : غیر قانونی طور پر سی این جی سلنڈر لگانے والی 2 گاڑیوں کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ صدر اٹک سجاد سلیم نے ہائی ایس نمبر ;828084;-9778 کو روکا جسے ڈرائیور اکثر علی ولد نور الہٰی سکنہ باہتر چلا رہا تھا کی گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں لگے غیر معیاری اور غیر قانونی طور پر نصب کیے گئے 2 سی این جی سلنڈر برآمد ، دوسری کاروائی میں اے ایس آئی تھانہ سٹی حسن ابدال محمدسجاد نے ہائی ایس نمبر ;768767;-9270 کو روکا جسے ڈرائیور فیصل شہزاد ولد مولا ساکن حسن ابدال چلا رہا تھا کی گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں لگے غیر معیاری اور غیر قانونی طور پر نصب کیے گئے 2 سی این جی سلنڈر برآمد کرلیے جن کی بابت ڈرائیور اوگرا سے منظور شدہ پاسنگ سلنڈر پیش نہ کر سکا پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ۔
