اکیسویں صدی میں بھی یوسی ملہو والی کا گاﺅں چک منصور بنیادی سہولیات سے محروم
پنڈی گھیب: اٹک میں یونین کونسل مہلوالی کا ایک گاﺅں چک منصور جو کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ،اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ گاوں یونین کونسل چھب یونین کونسل میرا شریف یونین کونسل تراپ یونین کونسل مہلوالی کے درمیان میں واقع ہے لیکن بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رھا ہے کہ ہمارا گاﺅں میں زندگی کی بنیادی سہولیات اس اکیسویں صدی میں بھی نہیں مہیا کی گئیں، اس ترقی یافتہ دور میں بھی نہ سڑک ،نہ بجلی ،نہ پانی ،نہ ہسپتال ،یہاں تک کے اس گاﺅں کے لوگ آج بھی بارش کا جمع کیا ہوا پانی پینے پر مجبور ہیں ، اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ کیا یہ گاﺅں پاکستان کا حصہ نہیں ،اگر یہ گاﺅں پاکستان کا حصہ ہے تو پھر اس گاﺅںکے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے، اس گاﺅں میں جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو اسے میراشریف لے کر جانا پڑھتا یا پھر چھب لے کر جاتے ہیں۔ پاکستان بنے 70 سال ہو گئے لیکن اس گاﺅں میں آج تک کوئی ترقیاتی کام نہ ہو سکا۔ گاﺅں سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر بجلی کی لائن گزر رہی ہے لیکن اس کے باوجود چک منصور گاﺅںبجلی کی سہولت سے محروم ہے اہلیان علاقہ نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزردار و دیگر حکومتی عہدیداروں و نمائندوں سے مطالب کیا ہے کہ ہمارے گاﺅں کو بجلی و دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔
