Sun
17
May
2026

اٹک :اٹک کے نواحی گائوںمیںگھریلو جھگڑے پر خاتون نے غازی بروٹھہ نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی،تفصیلات کے مطابق اٹک کے نواحی گائوں دکھنیرکی رہائشی 40 سالہ سرتاج بی بی کا اپنے شوہر شفیق سے جھگڑا ہوا ،جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر غازی بروٹھہ نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ضلعی ہیڈ کوارٹر اٹک کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی ۔ ،جنہوں نے انتہائی کم وقت میں تکنیکی مہارت سے لاش کو نہر سے نکال لیا اور پولیس کی موجودگی میں لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ہے ۔
