بھارتی دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے:ملک سہیل خان کمڑیال

مٹھیال (تنویر احمد سے) مسلم لیگ (ن) لیگ کے رہنماممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 56 ملک سہیل خان کمڑیال نے کہا ہے کہ پوری قوم ملک پاکستان کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے عالمی برادری بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے بھارتی فوج مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکتی بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی سے مقبوضہ کشمیر میں خوس و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وادی نیلم پر بھارتی فورسز کا کلسٹر بم کا استعمال عالمی قانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اس معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی پر کلسٹر بمباری وحشیانہ حرکت ہے بھارتی دہشت گردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں کشمیر کی صورتحال پر فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔