پنڈی گھیب،شیخ اسلم تحصیل ناظم کیلئے موزوں امیدوار ہیں، بابو عبدالرحمن 

میجر طاہر صادق کی قیادت میں عوامی خدمت میں پیش پیش رہے، پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں پنڈی گھیب سے انہیں نامزد کرے،محمد اکرم ،

پنڈی گھیب(عامر شہزاد سے)سابق چیئرمین یونین کونسل میانوالہ بابو عبد الرحمٰن اور سابق ناظم میانوالہ ملک محمد اکرم نے کہا ہے کہ 

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے میجر( ر) طاہر صادق کے دست راست اور معروف قانون دان محمد اسلم شیخ ایڈووکیٹ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل پنڈی گھیب سے تحصیل ناظم کیلئے موزوں ترین امیدوار ہیں

 کیونکہ موصوف اعلیٰ تعلیم یافتہ سیاسی کارکن ہیں جن کی عوامی خدمات روز روشن کی طرح واضح ہیں اگر انہیں اس عہدے کیلئے نامزد کیا گیا تو تحصیل بھر کے تمام سابق ناظمین، چیئرمین 

اور کونسلر حضرات ان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور کامیابی ان کے قدم چومے گی۔