محکمہ بہبود آبادی اور پنشن کیسزکےحوالے سےڈی سی آفس اٹک میں اجلاس

پنشن کیسز کے حوالے سےاجلاس میں سال 2019 میں ریٹائرہو نے والے ملازمین کے پنشن کیسز کا جائزہ لیا گیا
اٹک :محکمہ بہبود آبادی کی رابطہ کمیٹی کا ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اےنڈ پلاننگ) اٹک ضیغم نواز چوہدری نے صدار ت کی ۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر ظفر اقبال رحمانی نے محکمہ کی رابطہ کمیٹی کے متعلق شر کاء کو بریفنگ دی ۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کو روکنے کےلیے محکمہ بھر پور آگاہی مہم چلا رہا ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس نے اس موقع پر کہا کہ حکومت ملک میں آبادی کے اضافے کو روکنے کےلیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے ۔ اس وقت پاکستان کی آبادی22 کروڑ ہے اور اس آبادی کے تناسب سے ریاست کے پاس وسائل نہیں ہیں ۔ ضرورت اس ا مر کی ہے کہ عوام آبادی میں اس خطر ناک اضافے کو روکنے کےلیے حکومت کا سا تھ دیں تاکہ ملکی معیشت اور معاشرہ مستحکم ہو سکے ۔
علاوہ ازیں پنشن کیسز کے حوالے سے ایک اور اجلاس ڈ ی سی آفس میں منعقد ہوا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اےنڈ پلاننگ) اٹک ضیغم نواز چوہدری نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری افسران اور دیگر متعلقہ افراد نے شر کت کی ۔ اجلاس میں سال 2019 میں ریٹائرہو نے والے ملازمین کے پنشن کیسز کا جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان ملازمین کے کیسز جلد از جلد متعلقہ افسران کو ارسال کریں تاکہ ان ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے اور ان کو انکی پنشن بر وقت ملنا شروع ہو جائے ۔ اس سلسلے میں اجلاس کو بتایا گیا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) کے دفتر میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے ۔ اگر کسی بھی پنشنر کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا ہے تو وہ اس ڈیسک سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ اس پنشنر ڈیسک کے فوکل پرسن فنانس اینڈ پلاننگ آفیسر ظہیر احمد خان ہیں ۔
