Sun
17
May
2026

پنڈی گھیب :ضروری تعمیر و مرمت کے باعث پنڈی گھیب سٹی اور گرد ونواح میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے،
ایس ڈی او واپڈا ملک ساجد خان کے دفتر کے مطابق ماہ رواں کی 5 ، 9 ، 11 اور 14 کو پنڈی گھیب سٹی فیڈر جبکہ ملہووالی اور غریبوال فیڈر 4 ، 7 ، 10 اور 12 تاریخوں کو بند رہیں گے شیڈول کے مطابق ان علاقوں میں مقررہ تاریخوں میں
صبح 9:00 بجے سے
سہ پہر 2:00 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
