Wed
20
May
2026

اٹک :ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈی پی او اٹک کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی زیر نگرانی جاری شدہ ٹریفک آگاہی مہم کے دوران ٹریفک ایجوکیشن ونگ اٹک کی جانب سے جوہر پبلک ایلیمنٹری سکول اٹک میں ٹریفک ایجوکیشن ، روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر کا اہتمام کیاگیا
جس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن انسپکٹر محمد عثمان نے طلباء و طالبات کو ٹریفک ایجوکیشن ، ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے اصولوں سے متعلق لیکچر دیا اور آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے ۔
