ڈپٹی کمشنرایکشن، حسن ابدال میں قبرستان میں بنائی گئی تجاوزات ختم

ڈپٹی کمشنرایکشن، حسن ابدال میں قبرستان میں بنائی گئی تجاوزات ختم

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کیے جانے والے فوری ایکشن کو سراہا 

حسن ابدال :عوامی شکایات پر فوری ایکشن لینے والے ڈپٹی کمشنر اٹک نے حسن ابدال میں قبرستان کی اراضی پر ناجائز قبضہ کی کوشش پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تحصیل انتظامیہ حسن ابدال اور بلدیہ حسن ابدال کے عملہ کو فوری طور پر ہدایت کی جنہوں نے قبرستان جا کر تجاوزات کے مرتکب افراد کی جانب سے قبرستان میں بنائی گئی تجاوز کو ختم کرا کر تعمیر کی گئی عمارت کی دیواریں مسمار کر دیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کیے جانے والے فوری ایکشن کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ان اقدامات سے قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی ہو گی ا

 

ور انہیں آئندہ اپنے مذموم عزائم میں اسی طرح ناکام ہونا پڑے گا کیونکہ قبل ازیں شکایت پر طویل انکوائریاں کرائی جاتی تھیں اور بعدازاں قبضہ مافیا عدالتوں کی آڑ لے کر اپنے قبضہ مستقل کرا لیتا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی دن رات کی جانے والی انتھک کاوشوں کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں ۔