Thu
30
Apr
2026

فتح جنگ(اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک)ڈی پی او اٹک کی ہدایات پر ڈی ایس پی /ایس ڈی پی اوز نے اپنے اپنے سرکل میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا ۔
جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی عوام الناس نے کھلی کچہریوں میں اپنے مسائل و شکایات ڈی ایس پی / ایس ڈی پی اوز کے سامنے پیش کیں جنہیں موقع پر حل کرنے کے لیے افسران نے ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کیے ۔
ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایات پر ہفتہ وار کھلی کچہریاں منعقد کرنے کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے ۔
