فتح جنگ،ذوالفقار حیات کی کاوشیں، سینکڑوں کارکن پیپلز پارٹی میں شامل

پیپلز پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا سردار سلیم حیدر خان ،اشعر حیات خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار
فتح جنگ ( ڈیلی اٹک نیوز) ذوالفقار حیات ایڈووکیٹ کی کاوشیں ،یونین کونسل بھلڑ جوگی کے گائوں بھیڈیاں پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے سینکڑوں کارکن پیپلزپارٹی میں شامل ،سردار سلیم حیدر خان ،اشعر حیات خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بھلڑ کے گائوں بھیڈیاں میں مختلف برادریوں کے سینکڑوں افراد نے سابق امیدوار قومی اسمبلی ذوالفقار حیات خان ایڈووکیٹ کی کاوشوں سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا بھیڈیا ں میں منعقدہ عوامی اجتماع جس کی صدارت ضلعی صدر پی پی اشعر حیات خان اور مہمان خصوصی سردار سلیم حیدر خان تھے میں مختلف برادریوں اور دھڑوں کے ملک فیصل ،ملک ضیافت ،نائک عاشق حسین ،ملک الہ دتہ ،اختر زمان ،ملک لیاقت ،ملک منصب،چوہدری اقبال،چوہدری زاہد،حاجی رفیق ،حاجی بشیر،علی حیدر،دل نواز،فخر زمان اور غلام قادر کی نمائندگی میں سینکڑوں افراد نے پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان اور ضلعی صدر اشعر حیات خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا۔
کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں دوستوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ پارٹی میں ان کو عزت و مقام اور اہمیت دی جائے گی ان شاء اللہ ان کو مایوس نہیں کرونگا انھوں نے ذوالفقار حیات خان ایڈووکیٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا اشعر حیات خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی حقیقی عوامی نمائندہ جماعت ہے آنے والا پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کا ہے عوام کی جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شمولیت بلاول بھٹو اورسردار سلیم حیدر خان کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے ہم اپنے دوستوں کو کسی بھی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے
