ملک سیف اعوان سینئر نائب صدر اور ملک امجد بھٹی جنرل سیکرٹری سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ جنڈ مقرر

ملک سیف اعوان سینئر نائب صدر اور ملک امجد بھٹی جنرل سیکرٹری سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ جنڈ مقرر

جنڈ میں سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کا ملک احمد رضا کی زیر صدارت اجلاس ،سید دانیال نقوی اور ملک ظہیر افضل کھنڈہ کی بھی شرکت 

جنڈ(صدیق فخر سے/ اٹک نیوز) سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کا اجلاس جنڈ میں منعقد ہوا،جس کی صدارت ملک احمد رضا صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ ضلع اٹک نے کی ۔اجلاس میں سیددانیال نقوی نائب صدر ضلع اٹک اور نائب صدرتحصیل جنڈ ملک ظہیر افضل کھنڈا نے بھی خصوصی شرکت کی۔ جس میں تحصیل جنڈ کی تنظیم سازی کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔

 

 اجلاس میں ملک سیف اعوان کو تحصیل جنڈ کا سنیئر نائب صدر اور امجد بھٹی راجپوت کو جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا اسکے علاوہ سگھری سے مہتاب خان کو یونین کونسل سگھری کا صدر مقرر کیا گیا ۔ یونین کونسل کھنڈا کی پوری ٹیم نے شرکت کی جس میں یوسی صدر محمد اسماعیل جنرل سیکریٹری خالد جلیل سوشل میڈیا انچارج محمد ذیشان نے شرکت کی ۔