تحصیل جنڈ میں صاف اور سرسبز پنجاب مہم کا آغاز کردیاہے، اسسٹنٹ کمشنر جنڈ

 تحصیل جنڈ میں صاف اور سرسبز پنجاب مہم کا آغاز کردیاہے، اسسٹنٹ کمشنر جنڈ

شہری بلدیہ کے عملہ صفائی سے تعاون کر یں اور کو ڑا کرکٹ بلدیہ کی جا نب سے مختص کر دہ جگہوں کے علاوہ کسی دوسری جگہ نہ ڈالیں، حسن نذیر دوگل

جنڈ(صدیق فخر سے) اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر دوگل نے اٹک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی ہدایات کے مطابق تحصیل جنڈ میں صاف اور سرسبز پنجاب مہم کا آغاز کردیا۔پینے کے صاف پا نی کی فراہمی،نکاسی آب کے طریقوں کو بہتر بنا نے، کو ڑا کر کٹ درست طریقہ سے ٹھکا نے لگا نے، زیا دہ سے زیادہ درخت لگا نے، ہر سطح پر صحت و صفائی کے حوالہ سے آگہی کی فراہمی اور شہروں کی خو بصورتی کو بڑھا نے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔

 

اسسٹنٹ کمشنر جنڈ کہا کہ جنڈ شہر کی صفائی اور خو بصورتی کیلئے بلدیہ نے پرو گرام کا آغا ز کر دیا ہے اور ایک با قاعدہ لائحہ عمل کے تحت جملہ امور پر تو جہ دی جارہی ہے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ بلدیہ کے عملہ صفائی سے تعاون کر یں اور کو ڑا کرکٹ بلدیہ کی جا نب سے مختص کر دہ جگہوں کے علاوہ کسی دوسری جگہ نہ ڈالیں تا کہ باقاعدگی سے اسے ٹھکا نے لگا یا جاسکے۔اسسٹنٹ کمشنر جنڈ نے کہا کہ صفائی نصف ایما ن ہے اور بحیثیت مسلما ن ہم پر لا زم ہے کہ ہم نہ صرف خود شہر کو صاف ستھرا بنائیں بلکہ اس سلسلہ میں تحصیل انتظامیہ کی معاونت کریں۔