Thu
02
Jul
2026
مظفرآباد( صباح نیوز)جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل اظہر عباس کی سی ایم ایچ آمد ،کمانڈنٹ برگیڈئیر حسن اقبال نے خیرمقدم کیا ۔ایل او سی کے زخمیوں کی عیادت ،ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال ،سکیورٹی اُمور پر اظہار اطمینان ۔تفصیلات کیمطابق جی او سی مری میجر جنرل اظہر عباس نے گذشتہ روز شیخ زید ہسپتال سی ایم ایچ کا دورہ کیا ۔اس موقع پراسٹیشن کمانڈر برگیڈئیر اختر خان ودیگر حکام بھی ہمراہ تھے ۔جنہیں ہسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے کئے گئے اقدمات بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔جی او سی مری نے ہسپتال انتظامیہ سے مختلف ایشوز پر بات چیت بھی کی ۔جبکہ سینئرز ڈاکٹرز نے ایل او سی پر زخمی ہونیوالے زیر علاج مریضوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی ۔
