جنڈ شہرمیں سٹیڈیم منظوری کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں ، ملک عاصم اعوان

جنڈ شہرمیں سٹیڈیم منظوری کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں ، ملک عاصم اعوان

مانی برادرز کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل دلچسپ مقابلے کے بعد لنگر الیون نے جنڈ الیون کو ہرا کر اپنے نام کر لیا

 مہمان خصوصی چیف آرگنائزر میجر گروپ پی ٹی آئی و کورڈینیٹر ایم پی اے ملک عاصم دیگر مہمانوں میںپرنسپل بیکن لائٹ سکول جنڈ انیس احمد ،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کے عہدیدار شوکت محمود ، اسلم علوی ، عقیل احمد ،شیخ شوکت رضا ،احمد کمال محمد نعیم اقباک کھوکھر،سابق کونسلر شیر محمد ،حاجی لیاقت و دیگر تھے
جنڈ ( ظفر اقبال سے/ اٹک نیوز ) مانی برادرز کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل دلچسپ مقابلے کے بعد لنگر الیون نے جنڈ الیون کو ہرا کر اپنے نام کر لیا یہ ٹورنامنٹ کو مانی برادرز فوڈ ز نے منعقد کیا تھا جس میںجنڈ شہراورگردونواح کی ٹیموں نے حصہ میچ مہمان خصوصی چیف آرگنائزر میجر گروپ پی ٹی آئی و کورڈینیٹر ایم پی اے ملک عاصم تھے جب کہ دیگر مہمانوں میں پرنسپل بیکن لائٹ سکول جنڈ انیس احمد ،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کے عہدیدار شوکت محمود ، اسلم علوی ، عقیل احمد ،شیخ شوکت رضا ،احمد کمال محمد نعیم اقباک کھوکھر،،سابق کونسلر شیر محمد ،حاجی لیاقت و دیگر تھے مہان خصوصی نے میچ کی تقریب تقسیم انعامات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل زندگی کا لازمی جزو ہیں لیکن بد قسمتی موقع اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ان سرگر میوں سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔

 

 میری کو شش ہے کہ موجودہ دور حکومت میں ایم پی اے ملک جمشید الطاف اور میجر طاہر صادق کی وساطت سے شہر کے لئے ایک باقاعدہ سٹیڈیم کا قیام عمل میں لایا جا سکے ،آخر میں مہمانوں نے رنر اپ، ونر اپ ٹیموں ، کھلاڑیوں اور ٹرنامنٹ انتطامیہ میں کارکردگی کی بنیاد پر انعامات تقسیم کئے۔