Fri
17
Apr
2026

اس موقع پر سکول کے ڈائریکٹر نوید ملک نے کہناتھا کہ بچوں کے ذریعے اس ایکٹویٹی کوکرانے کامقصد یہ تھا کرونا وائرس سے گھبرانے کے بجائے احتیاطی تدابیر اپنانی چاہئیں اور معاشرے میں ہمیں اس کے بارے میں باقاعدہ آگاہی مہم چلانی چاہیئے زندہ قوموں کی پہچان ایسے امتحانات ہی میں ہوتی ہے ۔
ہمیں بچوں میں یہی احساس جگاناکہ بڑی سے بڑی مصیبت اور امتحان کا ہم متحد ہو کر اور ایک دوسرے کا ساتھ دے کرمقابلہ کرسکتے ہیں ۔جو ماسک ہم تقسیم کر رہے ہیں یہ سکول ہی میںٹیچرز اور بچوں نے مل کر بنائے ہیں،تا کہ بچے ایسی باتیں سیکھ کرآگے بھی آگاہی دیں امتحان کی اس گھڑی میں ہم اپنے ملک کے عوام اور اداروں کے کےساتھ کھڑے ہیں۔سکول انتظامیہ اور بچوں کے ان اقدامات کو عوام نے بھرپور سراہا ۔
