کینسر میں مبتلا کانسٹیل کو طبی امداد کیلئے ویلفیئر فنڈ سے 7 لاکھ کا چیک جاری

کینسر میں مبتلا کانسٹیل کو طبی امداد کیلئے ویلفیئر فنڈ سے 7 لاکھ کا چیک جاری

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ) ڈی پی او اٹک نے کہا ہے کہ اٹک پولیس ایک خاندان ہے ، ضلعی پولیس کمانڈر کی حیثیت سے اٹک پولیس کا ہر اہلکار بچوں کی طرح عزیز ہے

 جن کے صحت سمیت مسائل کا دیکھنا اور اس کے حل کی ممکنہ کوششیں کرنا میری ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینسر میں مبتلا اٹک پولیس کے کانسٹیبل ذیشان کو پولیس ویلفیئر فنڈ سے طبی امداد کے لئے پونے 7 لاکھ روپے کا چیک دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل ہمارا اصل یونٹ ہے اسی کی بنیاد پر پولیس فورس ایک مضبوط فورس کے طور پر مانی جاتی ہے یہ پولیس کانسٹیبل ہی ہیں جو ملک میں داخلی طور پر قانون شکنوں کا مقابلہ کر کے اپنا آج معاشرے کے کل پر قربان کرتے ہیں۔

 

 انہوں نے کانسٹیبل ذیشان جاوید کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج ہے آپ کی طبی امداد جاری رہے گی خدا آپکو صحت دے آ پکی زندگی بڑھانے میں آخری حد تک آپ کا علاج کرواؤں گا میں سوشل سیکٹر میں ان شخصیات کو دعوت دیتا ہوں جو انسانی ہمدردی کے جزبے سے سرشار ہیں اس موقع پر کانسٹیبل ذیشان جاوید فرط جذبات میں آبدیدہ ہو گیا اس کا کہنا تھا کہ ڈی پی او نے پولیس کمانڈر کی حیثیت سے سرپرست اور سربراہ ہونے کا حق ادا کر دیا اس موقع پر کانسٹیبل ذیشان جاوید کی صحت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔