Thu
23
Apr
2026

نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں 3پولیس اہلکار بھی شامل جو قرنطینہ سنٹر میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جن میں سے دو پولیس اہلکارتحصیل حضرو میں شجاع خانزادہ ڈگری کالج میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جبکہ ایک پولیس اہلکار خدمت سنٹر ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔
انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کرونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 69 ہوگئی ہے3 افراد فوت ہو ئے 35 افراد صحت یاب ہوئے 13 افراد زیر علاج ہیں 18 افراد قرنطینہ میں ہیں 4666 افراد کی سکر یننگ کی گئی 1373 افراد کے کرونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں
اور 175 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے جو افراد زیر علاج یا قر نطینہ میں ہیں ان کی صحت بہتر ہے انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔
