ڈی پی او اٹک کی طرف سےاہلکاروں کیلئے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی سامان تقسیم

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) ڈی پی او اٹک کی طرف سے کرونا وائرس کی وباء کے بڑھتے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے فرنٹ لائن پر موجود ضلع پولیس اٹک کے افسران جو کہ مختلف تھانہ جات ،چوکیات اور پولیس پکٹس پر تعینات ہیں میں کرونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان ( کٹ ،سرجیکل ماسک ،گلوز، سینٹائزر ز، اور صابن ) تقسیم کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈیوٹی پر موجود اٹک پولیس کے افسران کی حفاظت اور تندرستی کے لیے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا جس میں کٹ (PPE )419عدد ،سرجیکل ماسک 5783 عدد، گلوز 2631 عدد، سینٹائزر 226 لیٹر ، گگلز 197 عدد، صابن 676، ہینڈ واش 273 عدد شامل ہیں اس کے علاوہ تمام تھانہ جات ،چوکیات اور پولیس پکٹس پر ریسکیو 1122کے تعاون سے جراثیم کش سپرے بھی کیے جارہے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ پولیس کے افسران و اہلکاران کی حفاظت بھی نہایت ضروری ہے ۔
اٹک پولیس کے افسران کی صحت کی حفاظت اور ویلفئیر میری اولین ترجیح ہے کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے غیر معمولی حالات کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے اور قانون کی عمل داری کے لیے اٹک پولیس فرنٹ لائن پر موجود ہے جس کی حفاظت کے لیے حکومت کی SOP کے تحت پولیس افسران کو ہر قسم کی حفاظتی سامان مہیا کیا جا رہا ہے تا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔
