عوام کی خدمت کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں:یونائٹیڈ ٹریولز
باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یوناٹیڈ کشمیر ٹریولز باغ کے ایم ڈی خان ارشاد خان نے کہا ہے کہ باغ انتظامیہ کی مداخلت کی وجہ سے باغ یونائٹیڈ ٹریولز کا مسئلہ حل کرنے پر اصول اور سچ کی ہوئی ہے ڈی آئی جی پونچھ، ڈی سی باغ ، ڈی ایس پی باغ نے اپنا قانونی رقاضا پورا کرتے ہوئے سارے معاملات حل کر دئیے ہیں اس پر ضلع باغ کے تمام عوام شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم سب لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے اڈے کے ساتھ چلنے والی تمام ٹرانسپورٹ خواہ وہ لانگ یا لوکل روٹ کے تمام اہلکاران بااخلاق، باکردار اور عوام کی خدمت کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خان یعقوب خان، سردار جبار خان، سردار منصف خان، سید اسد گردیزی، سردار نثار اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ٹرانسپورٹروں کے سے ٹائم کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے ہیں ہم نے اس ظلم کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے اور جن لوگوں نے اس میں قانونی اور اخلاقی مدد کی ہے ہم سب ان کے مشکور ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے اڈے سے ہر قسم کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ہم تمام لوکل اور لانگ روٹس کے ٹرانسپورٹروں کو دعوت دیتے ہیں کہ بغیر رشوت بلیک میلنگ ہمارے ساتھ تعاون کریں ہم ان کے کاروبار عزت میں اضافہ کریں گے ہمارے باغ سے راولپنڈی اور تمام پاکستان کے تمام شہروں میں چلنے والی سروس کا قیام اور طعام اچھے اور معیاری ہوٹلوں میں کریں گے جس میں مسافروں کو کوئی شکایات نہیں ہو ں گی انہوں نے کہا کہ ہم بزرگوں خواتین اور بچوں کا ہر ممکن خیال رکھیں گے ہم ضلع باغ میں لوکل روٹس پر چلنے والی تمام ٹرانسپورٹروں کو دعوت دیتے ہیں وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں ان کو جائز کمیشن کے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے جن لوگوں نے ہماری گاڑیاں راستے میں روک کر ٹرانسپورٹ عملہ اور خواتین وحضرات مسافروںکو مارا اور بد اخلاقی کی ہے ہم خبردار کرتے ہیں کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کریں گیاگر کسی نے بدتمیزی کی تو اس کا قانونی اخلاقی نوٹس لیں گیہم نے ہڑتال کے باوجود مسافروں کو ٹرانسپورٹروں کے ساتھ تعاون کیا ہے ہمارا اڈہ کسی برادری یہ جماعت کا نہیں ہے ۔(فوٹو میل ہیں)
