جھلا خان چوک میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم،4 طلباءشدید زخمی

اٹک: جھلا خان چوک میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم،4 طلباءشدید زخمی، ذرائع کے مطابق جھلا چوک میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کے طلباءون ویلنگ کے دوران سامنے سے آتی کار سے جا ٹکرائے جس کے نتیجے میں 4 طلباءشدید زخمی ہو گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیاگیا زخمیوں میں 20 سالہ زاہد اقبال، محمد عقیل، محمد رمیض اور محمد عمیر شامل ہیں۔