مودی کی جماعت کے رہنما نے یوم پاکستان پر ریلیز ہونیوالا پاکستانی نغمہ چوری کرلیا

مانیٹرنگ ڈیسک
بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما راجا سنگھ نے یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کردہ نغمے کو چوری کرلیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بی جے پی رہنما راجا سنگھ نے انتخابات میں ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک نغمہ ریلیز کیا جو آئی ایس پی آر کے نغمے کی کاپی ہے۔ بی جے پی رہنما راجا سنگھ نے انتخابات میں ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک نغمہ ریلیز کیا جو آئی ایس پی آر کے نغمے کی کاپی ہے۔ راجا سنگھ کی اس حرکت پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے اس چوری کا پوسٹ مارٹم کیا اور کہا کہ نغمہ کاپی کرنے پر خوشی ہے، سچ بولنے کی بھی کاپی کی جائے۔