ضلع میں بڑے لیڈر کی جنگ میں عوام کا نقصان ہو رہا ہے :سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی حسن ابدال 

حسن ابدال :ضلع میں بڑے لیڈر کی جنگ میں عوام کا نقصان ہو رہا ہے سیاستدان غریب کے نام پر سیاست کرکے انہیں بے یارومددگار چھوڑ دیتے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہوگا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اسی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔میونسپل کمیٹی حسن ابدال ہمارا گھر ہے جس کو نقصان پہنچانے والوں کو اپنا دشمن سمجھتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی حسن ابدال ظہیراحمد بھٹیاں والا نے پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیات کو معطل کرنے کے اعلان کے بعد میونسپل کمیٹی حسن ابدال کے عملے کی جانب سے دیگی الودای پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں چیف آفیسر ساجد علی خان سمیت دیگر افسران اور کونسلروں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ظہیر احمد پٹیاںوالا نے کہا کہ ہم نے کم وسائل کے باوجود اس شہر کو مسائل سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی مگر ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہی انہوں نے کہا کہ پندرہ سے بیس سینیٹر ورکروں کے ساتھ پورے کی شہر کی صفائی ناممکن ہے مگر اس کے باوجود ہم نے یہاں کے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں انہوں نے کہا کہ حسن ابدال کے پاس 160 دکانیں موجود ہیں مگر قبضہ مافیا کی جانب سے بلدیہ کو صرف پانچ لاکھ روپیہ کرایہ وصول ہوتا ہے جو کہ اس شہر کے ساتھ ظلم ہے انہوں نے افردی 160 دکانیں مجھے لیز پر دے دے جس کا مجھ سے 30 لاکھ روپے ماہانہ اور چھ ماہ کا ایڈوانس وصول کرلیں تاکہ آمدن بڑھنے سے شہر کے مسائل کو حل کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور کوئی مائی کا لال ہمیں اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹا سکتاانہوں نے کہا کہ غریب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ہمیشہ عوام کو نظر انداز کیا ہے آج ضلع اٹک میں بڑے لیڈر ہونے کی لڑائی کی جا رہی ہے جس میں سب سے زیادہ نقصان یہاں کے عوام کا ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی حسن ابدال کے افسران اور دیگر عملہ پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ کام کر رہا ہے اور انہوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں لیئر احمد نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑا جائے گا اور بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گے تاکہ اس شہر کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں کونسلر سرفراز علی اعوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کامیابی تو ضرور حاصل کی مگر عوام کی خدمت اس حوالے سے نہیں کی جاسکی کہ ہم ان کے کام نہیں کرا سکے انہوں نے کہا کہ فنڈز نہ ہونا ہماری بدقسمتی تھا اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام مسائل کا سامنا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے جو کام کروائے وہ بھی ماضی کی حکومت کی جانب سے دیئے گئے فنڈز سے کرائے گئے کونسلر یاسر خان نے کہا کہ ظہیر احمد نے اس شہر کی بہتر انداز میں خدمت کی ہے مگر فنڈز کی کمی ہمارے سامنے دیوار بن کر کھڑی رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں عوام کے بہت سے مسائل حل بھی کیے گئے جس میں مسلم لیگ نون کے ایم پی اے شاویز خان کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے کروڑوں روپے کا فنڈ ہمارے علاقے پر لگایا کونسلرز سعید اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک میں میجر طاہر صادق ایک حقیقت ہے جنہیں جھٹلایا نہیں جا سکتا انہوں نے اس علاقے میں عوام کی بہت خدمت کی اور ظہیر احمد بھٹیاں والا نے بھی اس علاقے کے بیٹا ہونے کا حق ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ نا چیئرمین ظہیر احمد نے کرپشن کی اور نہ ہم نے بطور ان کے سپاہی کے کبھی کرپشن کرنے کا سوچا انہوں نے کہا کہ مخالفین حوصلے سے کام لیں وقت آنے پر عملی میدان میں انہیں ان کی اوقات دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لیتے ہوئے مخالفین کو ایک مرتبہ پھر شکست دیں گے سید صابر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر احمد نے کم وسائل کے باوجود حسنابدال شہر کی خدمت کی ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی میجر طاہر صادق کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ظہیر احمد کا ساتھ ہم آخر تک نبھائیں گے اور اسے کسی میدان میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔چیف آفیسر ساجد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ظہیراحمد کی اس علاقے کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کم وقت میں بہت بہتر انداز میں کام کیا اور اس شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ خسارے کو کم کیا جا سکے جس کے لیے ہمیں شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے