جنڈ شہر و گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

جنڈ ( شاہ عبداللہ سے) جنڈ شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ھے خصوصا محلہ غو ثیہ میں صبح6سے شام 4بجے تک بجلی بند رہی روزہ دار کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔اس طر ح محلہ کا لج میں کچھ دن پہلے ناقص ٹر اسفرمرلگا یا گیا جو چند دن چلنے کے بعد دوبا ر خراب ہو گیا ۔ بغیر شیڈول کے بجلی کی آنکھ مچولی کم وولٹیج سے الیکٹرونک اشیاء کا کام نہ کرنا اور جل جانا عام سی بات اور روزانہ کا معمول بن چُکی ھیں اگر بجلی آتی ھے تو وولٹیج انتہائی کم ہوتے ہیں اس کے برعکس بلوں کی بات کی جائے تو بجلی کے بل آنے پر بندے کے ھوش اڑ جاتے ھیں اور بل جمع کرواتے وقت شہری حکمرانوں کو کوستے نظر آتے ھیں،لوگوں کا کہنا ھے کہ ایک بجلی نہیں اوپر سے بہت زیادہ بلوں نے عوام کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ھے جب واپڈا حکام سے بات کی جائے تو واپڈا والوں کے پاس لوڈشیڈنگ کا کوئی معقول جواب نہیں ھوتا کا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیوں کی جارہی ھے، جنڈ کے عوامی حلقے سوال کرتے نظر آتے ھیں کہ پچھلے دور حکومت میں بھی عوام کو انہی مسائل کا سامنا رھا جو اب بھی دکھائی دے رھے ھیں تو پھر ''تبدیلی'' کس پرندے کا نام ھے؟
