Wed
20
May
2026

فتح جنگ:لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت یا چشم پوشی فتح جنگ اور نواحی علاقوں میں ناپ تول میں ہیرا پھیری عروج پر ہے سادہ کسان جب سال بھر کی کمائی گندم فروخت کرنے کیلئے آڑھتیوں کے پاس آتے ہیں تو وہاں ہر بوری کے ساتھ 2سے 3کلو کم وزن ظاہر کر کے غریب کسان کو بھاری نقصان پہنچایا جاتا ہے کریانہ سٹورز ،سبزی فروٹ اور دیگر اشیائے خوردنی بھی کم وزن میں فروخت کی جاتی ہے گھی اور آئل کے ایک لٹر یا کلو کے پیک میں 900گرام ہی نکلتا ہے ڈبوں اور پیکٹوں کے وزن میں بھی ہیرا پھیری کی جاتی ہے۔ شہری حلقوںنے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
