اٹک پولیس کی مختلف کاروائیوں میں06ملزمان گرفتار

فتح جنگ: اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں06ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ائیر پورٹ کے ایس آئی صفدر حسین کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ امجد خان سکنہ محلہ مشرقی قطبال نے اپنی دکان واقع نزد مسجد اقصٰی قطبال میں پتنگ اور ڈوریں رکھی ہیں جو فروخت کر رہا ہے مخبر خاص کی اس اطلاع پرایس آئی ہمراہی ملازمان کے نزد مسجد اقصیٰ محلہ مشرقی قطبال دکان ازان امجد خان پر پہنچا تو ایک شخص امجد خان ولد جہانداد ساکن محلہ مشرقی قطبال فتح جنگ ا دکان پر موجود تھا جسکو گرفتار کر کے پڑتال دکان کرنے پر دکان ازان امجد خان مذکور میں سے مختلف رنگ کے بڑے اور چھوٹے پتنگ جو شمار کرنے پر کل 240 پتنگ ہوئے معہ متعدد د مختلف رنگ کی ڈوریں برآمد ہوئیں مسمی امجد خان مذکورہ بالا نے 240 عدد پتنگ معہ متعدد ڈوریں برائے فروخت اپنے قبضہ میں رکھکر ارتکاب جرم بالا کا کیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوا ہے۔
