سیرت کمیٹی دکھنیر کے زیر اہتمام محفل نعت 20 اکتوبر بروز اتوار ہو گی 

محفل نعت بعد نماز عشاء عید گاہ دکھنیر نزد غازی بروٹہ پروجیکٹ میں ہو گی 

اٹک: سیرت کمیٹی دکھنیر کے زیر اہتمام 16 ویں سالانہ محفل نعت 20 اکتوبر بروز اتوار بعد از نماز عشاء عید گاہ دکھنیر نزد غازی بروٹھہ پروجیکٹ میں زیر صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ سخی محمود بادشاہ والد بری امام سرکار سید مبشر حسین شاہ ، زیر سایہ پیر طریقت سید عطاء اللہ شاہ گیلانی آستانہ عالیہ ڈھیر شریف ، پیر طریقت محمد شاہ آستانہ عالیہ ڈھیر شریف ، زیر نگرانی حاجی گلاب خان منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک اسرار احمد ہوں گے۔

 محفل نعت میں خصوصی بیان حضرت علامہ مولانا شبیر قمر بخاری ملتان جبکہ ہدیہ نعت ملک کے مشہور عالمی شہرت یافتہ نعت خوان قاری شاہد محمود قادری ساہیوال ، محمد اکرام رضا قادری تلہ گنگ ، سید محمد بلال حسین شاہ اٹک ، محمد فرحان نقشبندی لاہور گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے تلاوت قاری عادل رضا نوری مدرسہ محمد یہ غوثیہ فیض القرآن دکھنیر ، نقابت کے فراءض اعجاز احمد رضوی اسلام آباد ادا کریں گے ، محفل نعت کی نگرانی اور انتظام ملک مشتاق دکھنیر ، مولانا ساجد مجید حقانی خطیب اعظم محمد یہ غوثیہ فیض القرآن دکھنیر سر انجام دیں گے جبکہ مہمانان گرامی میں مہتمم جامع ظاہر العلوم اٹک کینٹ حافظ ابو طیب رفاقت علی حقانی ، سابق نائب ناظم یونین کونسل حاجی ملک شیر افضل نور پور کرم علیہ ، آفیسر سی ڈی اے ملک سلیم اعوان ، خالد محمود اسلام آباد ، محمد صدیق اکھوڑی ، آفیسر وزیر اعظم سیکرٹریٹ ملک مرید احمد عطاری ، نگران اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک حاجی محمد الیاس ، نائب نگران اعلیٰ راشد الرحمن خان ، صدر حاجی محمد الماس 

جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان ، چیئرمین نعت کونسل ڈاکٹر عرفان احمد قادری ، ارشد حسن شکردرہ ، محمد رفاقت جابہ ، پرنسپل جامع محمدیہ غوثیہ کامرہ مولانا حامد رضا ، خطیب اعظم جامع مسجد سنجوال کینٹ قاری طارق محمود ، علامہ شیر احمد قادری ، خطیب جامع قادریہ حقانیہ اٹک مولانا یوسف حقانی ، مولانا لعل محمد فاروقی سروالہ ، مولانا محمد شاہ دکھنیر ، مولانا محمد زبیر آف کامرہ ، مولانا بنارس خان دکھنیر ، مولانا شیر افضل دکھنیر ، خطیب جامع مسجد دکھنیر مولانا سرتاج ، محمد صفدر شکردرہ شامل ہیں جبکہ محفل نعت میں ملک گل رحمن گل الیکٹرک اٹک ، ملک حیات دکھنیر ، ملک عامر ملک موبائل زون اٹک ، ملک نثار ، سید شجاعت حسین شاہ ، محمد لطیف خان آف دکھنیر ، حاجی ملک الیاس ، حاجی ملک محمد صفدر آف نور پور کرم علیا ، ملک ثاقب ، ملک فیصل محمود اور رانا غلام صفدر اسد سویٹ نے خصوصی تعاون کیا ہے محفل نعت کے اختتام پر حسب سابق لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔