ایک ماہ قبل اغواء ہونیوالا رکشہ ڈرائیور کے قتل ،دو ملزمان گرفتار

ایک ماہ قبل اغواء ہونیوالا رکشہ ڈرائیور کے قتل ،دو ملزمان گرفتار

دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف پر مقتول میاں گل عرف خٹک کی لاش ، رکشہ اور ایک موبائل برآمد کر لیا گیا 

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) اٹک پولیس نے میاں گل عرف خٹک ولد گل فرا ز سکنہ محمود آباد کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق گل فراز ولد عمراز خان سکنہ محلہ محمود آباد اٹک شہر نے تھانہ سٹی اٹک میں تحریری درخواست دی کہ اس کا 32 سالہ بیٹا میاں گل عرف خٹک جو رکشہ چلاتا تھا چند روز سے گھر نہیں آیا اور لاپتہ ہے جس پر تھانہ سٹی اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا خصوصی نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر عبدالرحمن کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک حاجی گل فراز ، سب انسپکٹر عبدالوعظ اور سب انسپکٹر جہانزیب خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دن رات محنت کر کے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے میاں گل عر ف خٹک کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے 2 ملزمان حضرت محمد ولد حکیم خان سکنہ محلہ نور اٹک ، عدنان پسران ولد غلام جیلانی سکنہ محلہ سردار گڑھی شکردرہ کو گرفتار کر لیا پولیس نے دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف پر مقتول میاں گل عرف خٹک کی لاش ، رکشہ اور ایک موبائل برآمد کیا پولیس نے لاش قبضہ میں لینے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ہے ۔

 

اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے اٹک پولیس عوام کی جان و مال اور آبرو کی حفاظت کے لیے کوئی د قیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی ۔