حسن ابدال: انصاف ہیلتھ کارڈ کلاس فور ملازمین کو بھی دیئے جائیں:سفیر خان

حسن ا بدال:انصاف ہیلتھ کارڈ ضلع اٹک میں کلاس فور ملازمین کو بھی دیے جائیں.مہنگائی کے اس دور میں گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو چکا ہے. حکومت ہمیں بھی صحت کی سہولت فراہم کرے ان خیالات کا اظہار درجہ چہارم ایسوسی ایشن تحصیل حسن ابدال کے رکن سفیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ضلع اٹک میں درجہ چہارم کے ملازمین کو بھی انصاف کارڈ مہیا کرنے کے احکامات جاری کریں کیونکہ کلاس فور ملازمین کی تنخواہیں 15 ہزار سے زیادہ نہیں ہیں اور اس مہنگائی کے دور میں اتنی کم تنخواہ کے اندر گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو چکا ہے اور بیماری کی صورت میں علاج کروانا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک امین اسلم مشیر ماحولیات بھی  اس سلسلہ میں  اپنا کردار ادا کریں اور ہمیں بھی اس سہولت سے مستفید ہونے کا موقع دیں۔