سرکل حضرو پولیس کی سال 2019ء کی کارکردگی رپورٹ جاری 

سرکل حضرو پولیس کی سال 2019ء کی کارکردگی رپورٹ جاری 

سال 2019ء میں کل 168مقدمات درج کیے گئے ،138مفرر ملزمان گرفتار،ڈی ایس پی سرکل حضرو محمد اسلم ڈوگر 

حضرو:ڈی ایس پی سرکل حضرو محمد اسلم ڈوگر نے سرکل حضرو پولیس کی سال 2019ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی سرکل بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں ،سال 2019ء میں کل 168مقدمات درج کیے گئے ،138مفرر ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک اور ڈی پی او اٹک شہزا دندیم بخاری کی قیادت میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائیں گئیں جن میں منشیات کے خلاف کل 139مقدمات درج ہوئے جس میں 43871گرام چرس ،14927گرام ہیروئن ،40لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ اسلحہ کے خلاف کل 141مقدمات درج ہوئے۔  111پسٹل 30بور ،17کلاشنکوفیں جبکہ 10عدد 12بور رائفل برآمد کی گئی قمار بازی کے 11مقدمات درج ہوئے جس میں 1756070روپے برآمدگی یقینی بنائی گئی اشتہاری ملزمان کیٹیگری Aکے 17افراد گرفتار ،کیٹیگری Bکے 13اشتہاری گرفتار اور عدالتی مفرور 138ملزمان کو گرفتارکیا گیاجس سے سرکل حضرو میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ سرکل حضرو پولیس نے ڈی ایس پی سرکل حضرو محمد اسلم ڈوگر کی قیادت میں ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اپنی ٹیم کے ہمراہ کئی اندھے قتل کو ٹریس کر کے ان کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔

 

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل حضرو محمد اسلم ڈوگر نے کہا کہ دسرکل حضرو پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ اور امن وامان کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں پولیس افسران اور اہلکاران اپنے آپ کو پولیس کا خادم سمجھیں کسی بھی پولیس افسر یا اہلکار کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے عوام کو تحفظ فراہم کیلئے پولیس کا رویہ عوام اور مظلوموں کیساتھ اخلاق اور نہایت ادب کاہونا چاہیے پولیس اور عوام کا ساتھ سے ہی جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ یقینی ہے پولیس اپنی ہر ذمہ داری ایمانداری کیساتھ نبھائے گی عوام کو بھی چاہیے کہ وہ پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا جرائم پیشہ افراد کے بارے میں علم ہو تو عوام ڈائریکٹ مجھ سے رابطہ کریں ان کا نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپو رکاروائی کی جائے گی اس موقع پرعوامی حلقوں نے آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک ،ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری ،ڈی ایس پی سرکل حضرو محمد اسلم ڈوگر سمیت سرکل حضرو پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپورکاروائیوں پر سالانہ رپورٹ پر ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ مزید بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کاروائی جاری رکھے گی ۔