اساتذہ کی فلاح وبہبود اور جائز حقوق کیلئے ہر وقت تیار ہیں، ضلعی صدر اٹک

اساتذہ کی فلاح وبہبود اور جائز حقوق کیلئے ہر وقت تیار ہیں، ضلعی صدر اٹک

پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن اٹک نے گورنمنٹ پرائمری سکول زنگورہ (جنڈ) میں سٹاف کے درمیان صلح کرادی 

جنڈ (ڈیلی اٹک نیوز ویب) پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن اٹک نے آج گورنمنٹ پرائمری سکول زنگورہ (جنڈ) میں سٹاف کے درمیان صلح کرادی جن کے درمیان چند غلط فہمیوں کی وجہ سے چپقلش چل رہی تھی اور ادارے کے تمام معاملات (تدریسی اور انتظامی) مسائل کا شکار تھے۔اس نیک کام کے لیے ملک افضال ضلعی صدر اٹک، نیاز احمد میڈیا سیکرٹری ،مہتاب حسین تحصیل صدر اٹک نے آج اٹک سے زنگورہ کا سفر کیا جو اٹک سے 150 کلومیٹر دور ایک بہت ہارڈ ایریا ہے۔ 

 

ہم ملک فتح خان ڈپٹی ڈی او جنڈ اورعبید الرحمٰن (اے ای او مرکز جھمٹ )کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے یہ موقع فراہم کیا اور ساتھ ہی سکول کونسل کے ممبران جنہوں نے اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیا ان کے بھی مشکور ہیں۔ پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن اساتذہ کی فلاح وبہبود اور جائز حقوق کے لیے ہر وقت تیار ہوتی ہے اور اس مقصد کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔