مسلم کانفرنس واحد جماعت جس میں بزرگوں کی قربانیاں شامل ہیں، آکاش عباسی
چمن کوٹ (نمائندہ کشمیرٹوڈے) مسلم کانفرنس ایک نظریے کا نام ہے ، نظریے اور تحریکیںکبھی ختم نہیں ہو ا کرتی ہیں واحد ریاستی جماعت ہے جس میں ہمارے بزرگوں کی قربانیاں شامل ہیں اپنی ریاستی جماعت کی حفاظت ہمارا فرض ہے جو ادا کرتے رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس مناسہ کے نوجوان رہنما اکاش عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس اور صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کے لئے ہم نوجوان ہر وقت تیار ہیں مسلم کانفرنس ایک نظریے کا نام ہے جسے کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا اسے ختم کرنے والے خود خوار ہوتے رہیں گے واحد ریاستی جماعت ہے جس کے ساتھ منسلک ہونے پر ہمیں فحر ہے ہمارے ابائو اجداد نے اس جماعت کے بنانے میں قربانیاں دی تھی اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اس جماعت کے لئے اپنا حق ادا کر سکیں ، سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں منظم جماعت ہے ، کل تک مسلم کانفرنس کے سائے تلے پروان چڑھنے والے آج مسلم کانفرنس کو ہی برا بھلا کہ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا اثاثہ ہوا کرتے ہیں اور ہم نوجوانوں کو چاہئے کہ ہم اپنے معاشرے کے لئے کچھ اچھا کام کریں تاکہ کل تک ہمیں بھی اچھے الفاظ میں یاد کیا جا سکے ، مسلم کانفرنس ہماری پہچان ہے اور ہم ہر وقت اپنی جماعت کے لئے حاضر ہیں۔
