عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن سرمایہ اور اثاثہ ہے:میجر طاہر صادق

اٹک : رکن قومی اسمبلی میجر طاہرصادق اور چیئر پرسن ضلع کونسل ایمان طاہر کی قیادت اور ہدایت پر ضلعی کونسل کے فنڈ سے ضلع بھر میں سڑکوں ، گلیوں کے ساتھ بجلی کی سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے فیز ;73;کے تحت ضلع بھر کے مختلف دیہات اور یونین کونسل میں اضافی آبادیوں کے لیے ضلع کونسل کی طرف سے جاری کیے گئے کروڑوں روپے کے فنڈ سے بجلی کی سکی میں مکمل کر لی گئیں ہیں جبکہ فیز;7373;کے تحت بجلی کی نئی سکیموں کے لیے متعلقہ دیہات اور یونین کونسلز میں بجلی کی سکیموں پر کام شروع کر دیا گیا ہے بجلی کے پول پہنچا دیے گئے ہیں اور تیزی سے ان سکیموں کو مکمل کرنے کا کام جاری ہے رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل اپنے محدود فنڈ میں سے عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کی کئی سکیموں پر کام کررہی ہے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اسی خدمت کے جذبہ سے سر شار ہو کر میدان سیاست میں موجود ہے عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن سرمایہ اور اثاثہ ہے کیونکہ یہ عوامی خدمت ہمارے لیے صدقہ جاریہ سے کم نہیں جس طرح عوام ہمیشہ ہم پر اعتماد کر تی ہے اور ہمارے ساتھ خلوص ، محبت اور پیار کے جذبہ سے تاریخی کامیابی دلاتی ہے ہم بھی اسی جذبہ سے عوامی خدمت کے لیے عوام میں موجود ہیں اور عوام سے یہ تعلق قائم رہے گا کیونکہ اٹک کی عوام ہی میرا سرمایہ ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگا ہ ہیں انشاء اللہ وہ وقت دورنہیں جب ہم عوام کے مسائل اور مشکلات حل کر کے 100 فیصد تعمیرو ترقی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں گے۔
