اٹک، شین باغ میں گیس لیکج سے دھماکہ، نوجوان جھلس گیا

اٹک، شین باغ میں گیس لیکج سے دھماکہ، نوجوان جھلس گیا

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) اٹک کے نواحی علاقہ شیں باغ میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ، 23 سالہ نوجوان آگ سے جھلس گیا 

تفصیلات کے مطابق شیں باغ بنک والی گلی میں گھر میں گیس لیکج سے کمرے میں گیس بھر جانے کے سبب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 23 سالہ شکیل احمد ولد بشیر احمد کا کافی آگ لگنے کی وجہ سے جھلس گیا

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے 

 

 

اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمی نوجوان کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا ۔