Fri
17
Apr
2026
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹی فکیشن کے مطابق دکانیں، شاپنگ مالز، ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے جب کہ میڈیکل اسٹورز اور کریانے کی دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرپنجاب حکومت نے تمام سرکاری دفاترمیں عوام کا داخلہ بند کردیا گیا ہے اس کے علاوہ مری سمیت پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات کو بھی سیاحوں کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے زائد ہوگئی ہے جس میں سے 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔
