Fri
01
May
2026

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اٹک کے عوام کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا فوری نوٹس لیں یہ بات چیئرمین پنجاب بیت المال ضلع اٹک رانا افسر علی خان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور پنجاب بیت المال کے افسران نہایت بے حس ہیں اور ضلع اٹک میں غریبوں کی امداد کرنے میں رکاوٹ اور نابلد ثابت ہوئے ہیں
گزشتہ 5 ماہ سے چیئرمین اور بیت المال کمیٹی کی نامزدگی کے باوجود عملہ بیت المال کے نہ ہونے کی وجہ سے بیت المال سے غریبوں کی امداد کا کام شروع نہ ہو سکا لوگ پریشان ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اس نا اہلی اور بے حسی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
