اے ایف ٹی ویلفیئر فائونڈیشن جنڈ کی جانب راشن تقسیم

جنڈ ( ظفر اقبال سے/ ڈیلی اٹک نیوز )اے ،ایف،ٹی ویلفیئر فائونڈیشن جنڈنے صاحب ثروت ا ور مخیر حضرات کے تعاون سے موجودہ بحران میں معاشی طور پر تنگ دست 100 سے زائد گھرانوں کے لئے رمضان پیکچ کو حتمی شکل دے دی گئی جو کہ آج مستحق لوگوں تک پہنچائے جائیں گے
اس سلسلے میں میں ایک میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں چیف آفیسر تحصیل میونسپل کمیٹی جنڈ الفت حسین نے بھی خصوصی دعوت پر شرکت کی اس موقع پر صدرِ فائونڈیشن ملک حفیظ اللہ نے ویلفیئر ورک کے حوالہ سے مہمان خصوصی و دیگر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ! اللہ کا لاکھ لاکھ شکرہے کہ کچھ دن پہلے چنددوستوں سے شروع ہونے والے اس سفر میں اب تک ہماری فائونڈیشن ڈیڑھ سوکے لگ بھگ مستحق گھرانوں کو راشن مہیا کر چکی ہے ،اس سلسلے کی دوسری کڑی میں آج ہم ایک سو سے زائد گھرانوں جن کے بارے میںجانچ پڑتال مکمل کی جا چکی ہے ان کو آج رمضان پیکیج فراہم کیا جائے گا ۔اس موقع پر انھوں نے باہمی تعاون اور سپورٹ پر تحصیل انتظامیہ و تحصیل میونسپل کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے مخیر حضرات کا شکریہ بھی ادا کیا جن کی بدولت یہ سب ممکن ہواانھوں نے تعاون جاری رکھنے کی
اپیل بھی کی ،مہمان خصوصی نے فائونڈیشن ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے اس کار خیر کے طریقہ کار سے بہت متاثر ہوا ہوں ۔
آپ نے جس ذمہ داری کا بیڑا اٹھایا ہے اللہ اس میں مددکرے ۔ ٹی ایم اے کی طرف سے جو بھی مدد درکار ہو گی انشاء اللہ ہم اس میں بھرپور تعاون کریں گے ، ۔ صدر فائونڈیشن کی طرف سے پریس میڈیا کی طرف سے بھرپور سپورٹس کا شکریہ اداکیا گیا اورموذی وباء کے خاتمہ اور اس نیک مقصدمیں برکت کے لئے دعا مانگی گئی ۔
