Sat
25
Apr
2026

محکمہ پولیس کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اب تک پولیس کے 18ہزار816 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 15ہزار921 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ منفی آئے اور 2 روز میں مزید 2 ہزار477 اہلکاروافسران کے ٹیسٹوں کے نتائج آجائیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس میں اب تک کورونا سے 4 اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں جن میں سے 3 کا تعلق لاہور اور ایک کا فیصل آباد سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے اب تک 254 افسران و اہلکار کورونا سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہزار 240 ہوگئی اور ہلاکتوں کی تعداد 497 ہے۔
